فیصل آباد، انٹرڈویژنل چک بال چمپیئن شپ پنجاب اے کی ٹیم نے جیت لیا

منگل 8 مئی 2018 15:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام انٹرڈویژنل چک بال چمپیئن شپ پنجاب اے کی ٹیم نے جیت لیا ۔ چمپیئن شپ میں پنجاب بی نے دوسری اور اسلام آباد کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔تین روزہ چمپیئن شپ میں مجموعی طورپر چھ ٹیموں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

فائنل مقابلہ کے موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر ‘ انٹرنیشنل ریفری شہباز رندھاوا ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال ‘ صدر چک بال فیڈریشن رائے حبیب الرحمن بھٹی ‘ سیکرٹری جنرل وومن چک بال ایسوسی ایشن ناصرہ کیفل‘ عمانوئل اسد و دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے ٹیموں کے کھیل کو سراہا اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے

متعلقہ عنوان :