صوبہ کے 26 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں یورپی معیار کی پیتھالوجی لیبارٹریز کے قیام کا فیصلہ

منگل 8 مئی 2018 16:30

راولپنڈی08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے صوبہ کے 26 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں یورپی معیار کی پیتھالوجی لیبارٹریز قائم کرے گی، ٹوکن فیس کے علاوہ تمام ٹیسٹوں کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا صوبہ کے 26 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں نجی شعبہ کے اشتراک سے 3 مرحلوں میں پتھالوجی لیبز قائم کرے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ یہ پیتھالوجی لیبارٹریز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے صحت مند پنجاب وژن کے تحت قائم کی جائیں گی ۔ ان پتھالوجی لیبارٹریز کے ٹیسٹ کا معیار یورپ کی کسی لیبارٹری سے کم مستند نہیں ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ عوام کو مفت علاج کی سہولیات دینے کے عہد کے مطابق ان عالمی معیار کی پتھالوجی لیبارٹریز میں صرف معمولی ٹوکن فیس وصول کی جائے گی جبکہ باقی اخراجات حکومت پنجاب سبسڈی کے طور ادا کرے گی۔