طلعت مسعود سمیت 8ملزمان کی درخواست ضمانت کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا

منگل 8 مئی 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس ریفنڈز کے غلط استعمال میں ملوث طلعت مسعود سمیت 8ملزمان کی درخواست ضمانت کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے سماعت 17جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں انکم ٹیکس ریفنڈز کے غلط استعمال میں ملوث ملزم طلعت مسعودسمیت 8ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجواتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت کی سماعت کے لیے بینچ چیف جسٹس تشکیل دیں گے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 17جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔