سرکاری عہدوں پر میرٹ کی بنیاد پر تقرری کے حوالے سے دائر درخواست پر سیکرٹری قانون اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو نوٹسز جاری

منگل 8 مئی 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری عہدوں پر میرٹ کی بنیاد پر تقرری کے حوالے سے دائر درخواست پر سیکرٹری قانون اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24مئی تک جواب طلب کرلیا ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری عہدوں پر میرٹ کی بنیاد پر تقرری کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ایڈووکیٹ ذوالفقار ڈومکی نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی وزیر ناصر شاہ کے بیٹے شبیر شاہ جونیر وکیل ہیں انہیں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مقرر کرنا غیر قانونی ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی پوسٹ کے لیے کم ازکم 10سال وکالت کا تجربہ ضروری ہے ۔شہریارمہر کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقررکیا گیا ان کا تجربہ صرف تین سال ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ غیرقانونی تقرری کوختم کیا جائے اوراہل لوگوں کا تقرر کیا جائے ۔عدالت نے سیکرٹری قانون اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24مئی تک جواب طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :