پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پاکستان بھر میں جاری

منگل 8 مئی 2018 18:36

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پاکستان بھر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پاکستان بھر میں جاری ہے۔ گزشتہ دنوں جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے مختلف سکولوں میں پاکستان رگبی یونین کے ڈویلپمنٹ آفیسر محمد باسط سے گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے متعلق طلبہ و طالبات کو بتایا اور سکھایا۔ پاکستان رگبی یونین کی ویمن ڈویلپمنٹ کوآرڈی نیٹر روما عباس کے مطابق گیٹ ان ٹو رگبی میں خواتین کافی زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں اور زیادہ سیکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

گزشتہ روز دی نیشن سکول احمد موہنا مظفر گڑھ میں کوچ محمد باسط نے 50 طلبہ اور 50 طالبات کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت رگبی کے متعلق بتایا۔ پھر دی ن یو شاہ جمال پبلک سکول شاہ جمال مظفر گڑھ میں بھی کوچ محمد باسط نے 50 طلبہ اور 50 ہی طالبات کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت رگبی کے متعلق لیکچر دیئے اور کھیلنے کے ابتدائی طریقے بھی سکھائے۔

(جاری ہے)

پھر اتفاق بلک سکول اتراسندھیلہ مظفر گڑھ میں کوچ محمد باسط نے 100 لڑکوں کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت رگبی سکھائی۔ واضح رہے کہ گیٹ ان ٹو رگبی ورلڈ اور ایشیا رگبی کا مقبول ترین پروگرام ہے جس کے تحت دنیا بھر میں سکولوں و کالجوں کے طلبہ و طالبات کو رگبی کے کھیل سے متعلق بتایاجاتا ہے پھر سکھایا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک پاکستان میں لاکھوں بچے رگبی کے کھیل سے متعلق جان چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :