وارڈنز اہلکاروں کی حاضری یقینی بنانے کے لئے رواں مہینے بائیو میٹرک نظام شروع کیا جائیگا۔سی ٹی او راولپنڈی

منگل 8 مئی 2018 20:37

راولپنڈی08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) بلال افتخار نے کہا ہے فیلڈ میں ورڈنز اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے رواں مہینے بائیو میٹرک نظام شروع کر دیا جائے گا تاکہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے اور بر وقت ڈیوٹی پر نہ پہنچنے والے ٹریفک اسسٹنٹ کو مانیٹر کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی او بلال افتخار نے بتایا ہے کہ اس سے قبل ٹریفک اسسٹنٹ فیلڈز میں موجود نہ بھی ہوں تو اپنے تعلقات کی بناء پر حاضری لگا دی جاتی تھی مگراب فیصلہ کیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی جانب سے اسطرح کا کوئی بھی عمل قبول نہیں ہوگا ۔انہوں نے بتایا ہے کہ ٹریفک دفتر اور فیلڈ میں کام کرنے والے ٹریفک اسٹنٹ کی مانیٹرنگ کے لئے بائیو میٹرک نظام شروع کیا جا رہا ہے اور اس سسٹم میں دیکھا جا سکے گا کہ ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہے یا نہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کو میں خود مانیٹر کروں گا اور اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے یا تاخیر سے پہنچنے والے ٹریفک اہلکار کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :