کے پی فوڈ اتھارٹی نے دو ہزار کلوگرام زائدالمیعاد اور ممنوعہ اشیا تلف کردیں

منگل 8 مئی 2018 23:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پچھلے دو ہفتوں کے دوران مختلف چھاپوں کے دوران قبضے میں لئے گئے زائدالمیعاد اور ممنوعہ اشیائے خوردونوش کو باقاعدہ طور پر تلف کردیا ہے۔ زایدالمیعاد اشیا کی مقدار دو ہزار کلوگرام تھی جسے فوڈ اتھارٹی کے عملے میں باقاعدہ طور پر ڈمپ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کے پی فوڈ اتھارٹی کے عملے نے کوہاٹ روڈ پر واقع ڈبلیو ایس ایس پی کے ڈمپنگ سائٹ پر ممنوعہ اور زائدالمیعاد اشیا کو ضائع کردیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ زایدالمیعاد اشیا میں زہریلا پن ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس پانی یا کسی دوسری جگہ پر ضائع نہیں کیا جاسکتا ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ زائدالمیعاد اشیا کو باقاعدہ طور پر ضائع کرنا ایک اہم اقدام ہے کیونکہ اس کے مضر اثرات سے آس پاس کی آبادی متاثر ہوتی ہے لہذہ تمام دفاتر میں یہ عمل اپنایا جارہا ہے اور کے پی فوڈ اتھارٹی کا عملہ خود ان اشیا کو ضائع کرتا ہے جس سے اس کے دوبارہ استعمال کے ممکنات ختم ہوجاتے ہیں

متعلقہ عنوان :