صحبت پور ، گوٹھ اسداللہ میں بجلی شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی 2گھرجل گئے ،متاثریں تاحل حکومتی امداد کے منتظر

منگل 8 مئی 2018 23:44

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) صحبت پور کے علاقے گوٹھ اسداللہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی 2گھرجل گئے۔ تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے گوٹھ اسداللہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی آگ نے لمحہ ہی میںسید بڈھل شاہ اور سید نور شاہ کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،لوگوں نے اپنی مدد آپ آگ کو بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں فائربریگیڈ عملہ نے پہنچ کر آگ پر قابوپا لیا جس سے دوسرے قریبی گھر آگ کی لپیٹ سے بچ گئے۔لیکن دونوں گھروں کے مکمل گھریلوں سامان آگ میں جل گئے ، متاثریں تاحال کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :