ہنگو‘حد میلہ پہاڑی میں امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ،ٹرافی ڈول راغہ الیون کے نام رہی

قبائلی عوام نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک خداداد کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، لیفٹیننٹ کرنل عدنان بن طاہر

منگل 8 مئی 2018 23:45

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) فرنٹیئر کورکے لیفٹیننٹ کرنل عدنان بن طاہر نے کہا کہ قبائل نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک خداداد کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیںاورامن و امان کی بگھڑتی صورت حال کی وجہ سے فاٹا کے عوام نے کافی مشکلات کا سامنا کیا،وہ منگل کے روز ٹل کیساتھ ملحقہ علاقہ حد میلہ پہاڑی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

ٹل کے ساتھ ملحقہ علاقہ حد میلہ پہاڑی کے دامن میں امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیرہوگیا ، فائنل میچ میں ڈول راغہ الیون نے حد میلہ کلب کو 16رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی۔ مہمان خصوصی ٹل سکا?ٹس لیفٹیننٹ کرنل عدنان بن طاہر نے ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹل کے ساتھ ملحقہ علاقہ حدمیلہ میں ٹل سکاؤٹس کے تعاون سے جاری امن کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈول راغہ الیون نے حدمیلہ کلب کو 16 رنز سے شکست دے کر جیت لیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی فرنٹیئر کور کے لیفٹیننٹ کرنل عدنان بن طاہر تھے۔اس موقع پر میجرفیصل محمود،صوبیدار رحمت خان،گل شجان ،مختلف علاقوں کے کھلاڑی سمیت عمائدین علاقہ کثیرتعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر ایک بڑے اجتماع سے کرنل عدنان بن طاہر نے کہا کہ قبائل نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک خداداد کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔

امن و امان کی بگھڑتی صورت حال کی وجہ سے فاٹا کے عوام نے کافی مشکلات کا سامنا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب حالات کافی بہتر ہے ہمارامقصد پھلتاپھولتا پاکستان ہے جبکہ ان پہاڑوں کے دامن میں ٹورنامنٹ کا انعقاد نئی نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف کرنا ہے۔اس موقع پر قبائلی رہنماؤں نے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹل سکاؤٹس نے اس خطے میں امن کی فضا قائم رکھنے میں بنیادی کردار اداکیا۔ٹورنامنٹ میں گلی شنگ،ڈول راغہ،حدمیلہ اور سنگڑوبہ کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔فائنل تقریب کے آخر میں لیفٹیننٹ کرنل عدنان بن طاہر نے ونر اور رنرٹیموں کو ٹرافی اور نقدانعامات تقسیم