ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس بلال، آصف، ماجد علی اور بابر مسیح فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے، بلال مسلسل چار میچز میں ناقابل شکست

منگل 8 مئی 2018 21:20

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) چاروں پاکستانی کیوئسٹس محمد بلال، محمد آصف، محمد ماجد علی اور بابر مسیح فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 34ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے، محمد بلال اب تک ناقابل شکست ہیں۔

(جاری ہے)

ایران میں جاری چیمپئن شپ میں منگل کو کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال نے اپنے چوتھے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میزبان ملک کے کیوئسٹ سیاووش کو سخت مقابلے کے بعد 4-3 فریمز سے ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی، بلال کی جیت کا سکور 13-71، 86-24، 75-35، 24-66، 56-69، 63-59 اور 52-42 رہا، بلال آج بدھ کو آخری گروپ میچ میں میانمار کے کیوئسٹ اونگ کے مدمقابل ہوں گے، اسی طرح گروپ ڈی میں پاکستان کے محمد ماجد علی نے اپنے چوتھے میچ میں روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ ملکیت سنگھ کو 4-2 فریمز سے زیر کر کے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی ناک آئوٹ کیلئے بھی ٹکٹ کٹوا لیا، ماجد اپنے آخری گروپ میچ میں آج ہانگ کانگ کے چی وائی او کے آمنے سامنے ہوں گے، گروپ بی میں پاکستان کے بابر مسیح نے اپنے چوتھے میچ میں عراق کے علی حسین کو 4-2 فریمز سے شکست دے کر تیسری کامیابی سمیٹی اور ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، بابر آج آخری گروپ میچ میں ہانگ کانگ کے کا لام لو سے مقابلہ کریں گے، گروپ سی میں پاکستان کے محمد آصف نے اپنے چوتھے میچ میں میانمار کے ون کوکو اور پانچویں میچ میں ایرانی کیوئسٹ احسن کو ہرا کر چار فتوحات حاصل کیں اور ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔