سکھ مذہبی تنظیموں نے یاتریوں کیساتھ اکیلی عورت، کلین شیو نوجوانوں اور دوسرے مذہب کے افراد کے پاکستان جانے پر پابندی لگادی ‘ میڈیا رپورٹ

منگل 8 مئی 2018 21:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) بھارت کی سکھ مذہبی تنظیموں نے یاتریوں کے ساتھ اکیلی عورت، کلین شیو نوجوانوں اور دوسرے مذہب کے افراد کے پاکستان جانے پر پابندی لگادی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سکھوں کے مذہبی معاملات کی منتظم شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی سمیت دیگر سکھ مذہبی تنظیموں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان جانے والے یاتریوں کے جتھوں میں کسی غیر سکھ شخص، 15 سے 50 سال کی تنہا خاتون اور کلین شیو نوجوانوں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

سکھ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ 8 اور 21 جون کو پاکستان جانے والے یاتری گروپ میں سکھوں کے علاوہ کسی اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل نہیں کیا جاسکے گا جبکہ کلین شیو سکھ نوجوانوں کو بھی یاترا جتھے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔خواتین اپنے شوہر، والدین یا سرپرست کے ہمراہ ہی سکھ یاتریوں کے گروپ میں شامل ہوسکتی ہے۔اہل خانہ کے بغیر یاترا کی خواہشمند تنہا خاتون کو بھی پاکستان نہیں لے جایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :