حکومت نے پشین میں ایک نئی انسداد دہشت گردی عدالت قائم کردی

بدھ 9 مئی 2018 00:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق حکومت نے فوری طور پر پشین میں ایک نئی انسداد دہشت گردی عدالت قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

اسکے ساتھ ہی حکومت نے بلوچستان میں انسداد ہشت گردی عدالتوں کی حدود میں رد و بدل کیاہے جس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نمبر IIکوئٹہ کی حد سیشنز ڈویژن کوئٹہ قرار دی گئی ہے جس کا مقام کوئٹہ ہوگا ۔ جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت پشین کی حد سیشنز ڈویژن پشین اور قلعہ عبداللہ پر مشتمل ہوگی اور اس کا صدر مقام پشین ہوگا۔

متعلقہ عنوان :