سعودی عرب، شاہی ہدایت پر 16ادارے زائرین کیلئے متحرک

بدھ 9 مئی 2018 11:00

سعودی عرب، شاہی ہدایت پر 16ادارے زائرین کیلئے متحرک
مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) معتمرین سے متعلق خادم حرمین شریفین کے شاہی فرمان پر عملدرآمد کے لئے 16اداروں نے اپنے انتظامات کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی، ام القریٰ یونیورسٹی، وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی، جیولوجیکل سروے بورڈ، ہلال احمر، خادم حرمین شریفین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کنٹرول بورڈ ، امر بالمعروف ، نیشنل واٹر کمپنی، وزارت ثقافت و اطلاعات، محکمہ ہائے صحت و پاسپورٹ و شہری دفاع و ٹریفک ، مکہ میونسپلٹی اور سکیورٹی اداریخادم حرمین شریفین کے شاہی فرمان پر عملدرآمد کے لئے رمضان المبارک میں زائرین کو اپنے اپنے دائرے میں سہولتیں مہیا کریں گے۔