کانگو ، ایبولا وائرس سی17افراد ہلاک

بدھ 9 مئی 2018 11:00

کنشاسا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) افریقی ملک کانگو میں انتہائی مہلک ایبولا وائرس کی وجہ سے 17 انسانی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی۔

(جاری ہے)

کانگو کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کنشاسا سے سے جاری کردہ محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہلاکتیں زیادہ تر شمال مغربی شہر بیکورو میں ہوئیں۔ متعدد مقامی باشندے بیمار تھے، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بھی ایبولاوائرس کا شکار ہو چکے تھے۔ واضح رہے کہ دو سال قبل وسطی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس کی وجہ سے قریب ساڑھے گیارہ ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :