قصور، ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کیلئے ٹریکٹر ٹرالیوں‘ ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں پر ریفلیکٹر مہم کا آغاز

بدھ 9 مئی 2018 11:10

قصور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈی ایس پی ٹریفک ملک رئیس احمد خان نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے حادثات میں کمی اور ضلع بھر میں ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کیلئے ٹریکٹر ٹرالیوں‘ ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں پر ریفلیکٹر مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ضلع بھر کی ایک بلائی جانے والی ٹریفک پولیس افسران اور ملازمین کے اجلاس کے بعد مقامی صحافیوں کو بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ ماہ اپریل میں ٹریفک قواعد و ضوابط کرنے والی گاڑیوں کے 7550چالان کئے گئے اور 24لاکھ 40ہزار چھ سو کے جرمانے کئے گئے اور جو خزانے میں جمع کروا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ1830بغیر لائسنس،219خطر ناک گاڑیوں کو چلانے ،284اوور لوڈ ،260بغیر رجسٹریشن ،122دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پکڑ کر جرمانے کئے گئے‘ بغیر ہیلمٹ 1511اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی130،گاڑیوں کے بھی چالان کئے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 19گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لائسنس معطل کرنے کے علاوہ 11روٹ پرمٹ بھی کینسل کر دیئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک ملازمین کو دو ٹوک الفاظ میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے فرائض منصبی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں جس اہلکار کی شکایت شکایات بکس میں ملی تو اس اہلکار کے خلاف نہ صرف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی بلکہ اسے تحصیل بدر بھی کر دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :