ماہرین زراعت کی جواروباجرے کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 9 مئی 2018 11:10

قصور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے موسم سرما میں چارے کی کمی سے بچنے کیلئے جواروباجرے کی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار جواروباجرے کی کاشت کا عمل بروقت مکمل کرلیں تاکہ موسم گرما میں ان کی کاشت کے باعث اکتوبر‘نومبر‘دسمبرکے مہینوں میں چارے کی کمی پرقابوپاناممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوار کی منظوردہ اقسام جے ایس 2002‘ ہیگاری‘جے ایس263جبکہ باجرے کی منظورشدہ قسم ایم بی87کاشت کرکے بہتر فصل حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :