فلم ’’رابن ہڈ‘‘کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا

ایکشن سے بھرپور یہ فلم 21نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 9 مئی 2018 11:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایڈونچر سے بھرپور امریکن فلم رابن ہڈکا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اوٹو باتھرسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مشہور زمانہ تاریخی کردار رابن ہڈ کے گرد گھوم رہی ہے جس میں رابن ہڈظالم اور کرپٹ حکمران کیخلاف جنگ کا اعلان کردیتا ہے۔فلم میں ٹیرن ایگرٹن رابن ہڈ کا تاریخی کردار نبھارہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں جیمی فاکس،بین مینڈلسن ،ایو ہیوسن،پال اینڈرسن،جوش ہرڈمین،جیمی ڈونین اور ٹم منچن شامل ہیں۔ہالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایتکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 21نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :