جرمنی میں جرائم کی شرح 30برسوں میں پہلی بار نچلی ترین سطح پرآگئی

2017 میں 5.8 ملین جرائم کا ارتکاب ہوا جو1992کے بعد سے کم ترین تعداد ہے،جرمن وزیرداخلہ

بدھ 9 مئی 2018 13:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) جرمنی میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے۔ جرمن ریڈیو کے مطابق جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہاکہ جرمنی اب ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے۔

(جاری ہے)

2017 میں قریب پانچ اعشاریہ آٹھ ملین جرائم کا ارتکاب کیا گیا، جو1992کے بعد سے کم ترین تعداد ہے۔ اسی شرح کو آبادی کے لحاظ سے دیکھا جائے، تو یہ گزشتہ تیس برسوں کی کم ترین شرح ہے۔ دوسری جانب اس وقت چوالیس فیصد جرمن باشندے چار برس پہلے کے مقابلے میں خود کو کم محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ اس کی وجوہات دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور مہاجرین کی آمد بتائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :