اتحادی سپورٹ فنڈ کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی تجویز

بدھ 9 مئی 2018 13:39

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) امریکی کانگریس کمیٹی نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان کے اتحادی سپورٹ فنڈ کی آدھی رقم روکنے کی تجویز دے دی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیفنس اتھورائزیشن بل (این ڈی اے ای) کا متن جاری کرتے ہوئے امریکی ایوان کی آرمڈ سروسز کمیٹی نے پاکستان کیلئے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 700 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی تاہم آدھی رقم حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی بھی تجویز دی ۔کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 350 ملین ڈالرز اس وقت تک جاری نہ کیے جائیں جب تک وزیر دفاع کانگریس میں اس بات کی تصدیق نہیں کرتے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کی ہے