چیف جسٹس ثاقب نثار عالمی چیف جسٹس کانفرنس اورعالمی جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

چیف جسٹس 13روزہ سرکاری دورہ پر 14مئی کو روانہ ہوں گے عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سر انجام دیں گے

بدھ 9 مئی 2018 14:51

چیف جسٹس ثاقب نثار عالمی چیف جسٹس کانفرنس اورعالمی جوڈیشل کانفرنس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار روس میں عالمی چیف جسٹس کانفرنس اورچین میں منعقدہ عالمی جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے 13روزہ سرکاری دورہ پر 14مئی کو روانہ ہوں گے ‘ چیف جسٹس کی بیرون ملک روانگی کے بعد سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار عالمی چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کیلئے 14 مئی کو سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد چیف جسٹس چین جائیں گے جہاں وہ عالمی جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان 13 روزہ سرکاری دورے پر 14 مئی کو بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں جس کے پہلے مرحلے میں ثاقب نثار روس میں ہونے والی عالمی چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کریں گے، دوسرے مرحلے میں چیف جسٹس روس سے چین جائیں گے جہاں عالمی جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سر انجام دیں گے۔