ہالی ووڈ کامیڈی فلم ’’اوشینز8‘‘8جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

بدھ 9 مئی 2018 16:39

ہالی ووڈ کامیڈی فلم ’’اوشینز8‘‘8جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) ہالی ووڈ کامیڈی فلم اوشینز 8 کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔گیری روس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مشہور زمانہ فلم سیریز اوشینزکا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو نیو یارک کے مشہو ر میٹ گالا میں صدی کی سب سے بڑی چوری کی واردات کرنے کیلئے اپنی ٹیم بناتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں سینڈرا بلوک،ریحانہ،کیت بلینکٹ،اینا ہتھاوے،سارہ پالسن،منڈے کیلنگ اور ڈیمین لیوس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جارج کلونی کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 8جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :