امریکی فیصلہ ، آسڑیلین ڈالر،پائونڈ اور یوروکی امریکی ڈالر کے مقابلے شرح تبادلہ میں کمی،ترک لیرا،برازیلین ریئساور انڈونیشین روپیہ میں ریکارڈ گراوٹ

بدھ 9 مئی 2018 16:58

امریکی فیصلہ ، آسڑیلین ڈالر،پائونڈ اور یوروکی امریکی ڈالر کے مقابلے ..
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ایشیائی فوریکس میں امریکی صدر کے ایران کے جوہری معاہدے سے علیحدگی اور ایران پر پابندیوں کے اعلان نے متعدد ایشیائی کرنسیوں کی قدر گرا دی،ترک لیرا اور برازیلین ریئس کی شرح تبادلہ ریکارڈ سطح پر راتوں رات گر گئی جبکہ انڈونیشین روپیہ کی قدر بھی ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،آسڑیلین ڈالر اور یوروکی امریکی ڈالر کے مقابلے شرح تبادلہ میں بھی کمی آئی۔

(جاری ہے)

فوریکس مارکیٹ میں آسڑیلوی ڈالر گذشتہ گیارہ ماہ کے کم ترین ریٹ 0.74130 ڈالر اور یورو ساڑھی4 ماہ کی کم ترین شرح تبادلہ 1.1821ڈالر پر تبدیل ہوا۔برطانوی پائونڈ کی شرح تبادلہ بھی کم ہو کر 1.3538 ڈالر اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ جاپانی ین کے مقابلے 0.5 فیصد بڑھ کر 109.70 ین رہی۔ٹوکیو فوریکس میں ڈالر ڈی ایکس وائے انڈیکس 93.264 پر رہا۔

متعلقہ عنوان :