قاسم انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل پر سولر کارپورٹ کی تنصیب

بدھ 9 مئی 2018 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) ریون انرجی لمیٹڈ نے کیو آئی سی ٹی ،ڈی پی ورلڈمیں اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے ،185کلو واٹ سولر کارپورٹ کی تنصیب فوٹو وولٹیک مارکیٹ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحانات کے عین مطابق ہے ،یہ انرجی سسٹم نہ صرف کیو آئی سی ٹی ڈی پی ورلڈ کی توانائی کے اخراجات میں کمی کا باعث بنے گا بلکہ اس کے نتیجے میں سالانہ108ٹن کاربن ایمو نیشن کی مد میں بھی بچت متوقع ہے ،اس موقع پر ڈی پی ورلڈ پاکستان کے سی ای او جنید ضمیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اس منصوبے میں محض توانائی کی بچت کیلئے ہی سرمایہ کاری نہیں کی بلکہ اس منصوبے کا اہم مقصد ماحولیات کا تحفظ کرنا بھی ہے ،ایک ذمہ دار کارپوریٹ شہری کی حیثیت سے ہمارا یقین ہے کہ جہاں ہم کام کررہے ہیں وہاں کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے اور آلودگی سے بچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :