Live Updates

حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کی نواسی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

بدھ 9 مئی 2018 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کی نواسی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے، ننھی پری کا نام سرینا رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مریم نواز کی بڑی صاحبزادی مہر النسا ء کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی جس کے باعث مریم نواز نے مانسہرہ اور جہلم کے جلسوں میں شرکت کی اور نہ ہی نیب عدالت میں پیشی پر گئیں، مریم نواز کی نواسی کی پیدائش لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ہوئی۔

رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کی اپنی نواسی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں رہنما مریم نواز اپنی نواسی کو لئے مسکرا رہی ہیں۔حنا پرویز بٹ کے مطابق بچی کا نام سرینا رکھا گیا ہے یاد رہے کہ مہرالنسا ء کی شادی چوہدری منیر کے صاحبزادے راحیل منیر کے ساتھ 2015ء میں ہوئی تھی جبکہ نکاح کی تقریب مسجد نبوی میں ہوئی تھی ۔مہرالنسا کی رخصتی جاتی امرا ء رائے ونڈ سے ہوئی تھی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات