عمران عباس برطانوی تھرلر سیریز کرنے کو تیار

بدھ 9 مئی 2018 21:54

عمران عباس برطانوی تھرلر سیریز کرنے کو تیار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف پاکستانی اداکار و ماڈل عمران عباس اب برطانوی تھرلر سیریز میں جلوہ گر ہوں گے۔عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ انہوں نے برطانوی سیریز دی ٹروجن ہورس (The Trojan Horse) کے لیے معاہدہ کرلیا ہے جس پر وہ بیحد خوش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ اس سیریز میں شامی-ترک جاسوس کا اہم کردار ادا کریں گے جس میں ان کے ساتھ برطانیہ، یورپ اور ترکی کے اداکار بھی شامل ہوں گے۔عمران عباس نے مزید لکھا کہ وہ پاکستان کی مثبت انداز میں نمائندگی کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کی توقعات پر پورا اتر کر انہیں خود پر فخر کرنے کا موقع دیں گے۔۔