پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیل کیخلاف درخواست پر سرکاری وکلاء کو حکومتی موقف پیش کرنے کی آخری مہلت

بدھ 9 مئی 2018 21:32

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے 550 ارب روپے کے بجٹ والے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سرکاری وکلاء کو حکومتی موقف پیش کرنے کی آخری مہلت دے دی ‘عدالت نے قرار دیا کہ اگر حکومت کی جانب سے گزارشات پیش نہ کی گئیں تو فیصلہ سنا دیا جائے گا‘جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے 21 ویں گریڈ کے افسر سید حسین حیدر کی درخواست پر سماعت کی ‘عدالتی سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ حتمی دلائل اور گزارشات پیش کرنے کی مہلت دی جائے‘ درخواست گزار کے وکلاء نے کہا کہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے صوبے میں 20 مختلف پراجیکٹس اور ادارے شروع کر رکھے ہیں، پی اینڈ ڈی بورڈ پہلی بار ون یونٹ میں 1967 میں ایک سال کیلئے بنایا گیا‘ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پی اینڈ ڈی کی تشکیل کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کرے۔