کاشتکار کپاس کی بجائی31 مئی تک مکمل کرلیں ، محکمہ زراعت

بدھ 9 مئی 2018 21:33

ملتان۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے مئی میں کاشتہ فصل کے پودوں کی تعداد 23 سے 35ہزار فی ایکڑ رکھیں،کاشتکار کپاس کی بجائی 31 مئی تک مکمل کریں تاکہ وائرس کے حملہ اور زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے پودوں کے جھلسائو سے بچا جاسکے، پودوں کی مطلوبہ تعداد کے حصول کیلئے کپاس کو کھیلیوں پر کاشت کریں، بوائی سے قبل بیج کو مناسب کیڑے مار زہر لگانا بہت ضروری ہے جس سے فصل ابتدا میں تقریباً ایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں خاص طور پر سفید مکھی سے محفوظ رہتی ہے جو کہ پتہ مروڑ وائرس کے پھیلائو کا سبب بنتی ہے جبکہ فصل کی بڑھوتری بھی بہتر ہوتی ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ مئی میں کاشتہ فصل کیلئے فاسفورس اور پوٹاش والی کھادوں کی تمام اور نائٹروجن کی مقدار کا 1/3 حصہ بوائی کے وقت استعمال کریں، کھادوں سے بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ زمین میں نامیاتی مادہ کی مقدار کو بڑھانے کیلئے فصلوں کی باقیات کو کھیتوں میں اچھی طرح دبا دیں اور سبز کھاد کے استعمال کو بھی ترجیح دی جائے، وائرس کے حملہ کی صورت میں شروع کے پہلے 4 پانیوں کے ساتھ آدھی بوری یوریا دیں۔

متعلقہ عنوان :