جشن بہاراں فٹ بال ٹورنامنٹ، الفتح کلب والخالد کلب کی کامیابی

بدھ 9 مئی 2018 21:34

جشن بہاراں فٹ بال ٹورنامنٹ، الفتح کلب والخالد کلب کی کامیابی
بوریوالہ۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء)جشن بہاراں فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفتح فٹ بال کلب اور الخالد فٹ بال کلب کی جیت،تفصیل کے مطابق جشن بہاراں فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں الفتح فٹ بال کلب اور بسمہ اللہ فٹ بال کلب 323ای بی کے درمیان میچ کھیلا گیاجو ایک ایک گول سے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنیلٹی ککس پر ہوا جس پر الفتح فٹ بال کلب نے 4 کے مقابلہ میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کر لی، دوسرا میچ الخالد فٹ بال کلب 303ای بی اور بسمہ اللہ فٹ بال کلب 515ای بی کے مابین کھیلا گیا جو الخالد فٹ بال کلب نے صفر کے مقابلہ میں دو گول سے جیت لیا۔