کوئٹہ ،وسائل سے مالا مال بلوچستان کی عوام دووقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں،رحمت اللہ خلجی

آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرکے ملک میں حکومت بنائے گی،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن

بدھ 9 مئی 2018 21:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کوئٹہ کے رہنما رحمت اللہ خلجی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرکے اپنی حکومت بنائے گی ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی تحریک انصاف تیزی سے فعال ہورہی ہے ، لوگوں کی جوق درجوق شمولیت تحریک انصاف کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے ، رحمت اللہ خلجی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی نااہلی سے بلوچستان پسماندگی کا منظر پیش کررہاہے ، وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود عوام دووقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں ، انہوں نے کہ تحریک انصاف بلوچستان میں اپنی حکومت بناکر صوبے سے پسماندگی کاخاتمہ کرے گی ۔