ٹھٹھہ،غلام اللہ ساکرو برانچ میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج

بدھ 9 مئی 2018 23:17

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) غلام اللہ ساکرو برانچ میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غلام اللہ ساکرو برانچ میں پانی کی مسلسل عدم فراہمی کے خلاف کاشتکاروں اور شہریوں نے اللہ ڈنو بلوچ، شاہد ناہیو، بابو ملکانی و دیگر کی قیادت میں غلام اللہ میں احتجاج کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر احتجاج میں شامل مظاہرین نے کہا کہ گذشتہ کئی ماہ سے غلام اللہ ساکرو برانچ میں پانی کی مسلسل عدم فراہمی کے باعث تمام ذیلی شاخیں سوکھ گئی ہیں اور ان میں ریت اڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ پانی کے مصنوعی بحران کے باعث ہزاروں ایکڑ ایراضی پر مشتمل فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، چاول سمیت خریف کی دیگر فصلوں کی بوائی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب انسانوں کے ساتھ ساتھ چرند و پرند بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، انہوں نے محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پانی کا مصنوعی بحران فوری طور پر ختم کرتے ہوئے غلام اللہ ساکرو برانچ میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :