وزیراعظم سے چیئرمین آباد عارف جیوا کی ملاقات، وزیراعظم کو تعمیراتی شعبے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین آباد عارف جیوا کو قابل عمل تجویز پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی

بدھ 9 مئی 2018 23:07

وزیراعظم سے چیئرمین آباد عارف جیوا کی ملاقات، وزیراعظم کو تعمیراتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین آباد عارف جیوا نے ملاقات کی، ملاقات میں عارف جیوا نے وزیراعظم کو تعمیراتی شعبے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین آباد عارف جیوا کو قابل عمل تجویز پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آباد کے چیئرمین عارف جیوا نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین آباد نے وزیراعظم کو تعمیراتی شعبے کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں تعمیراتی شعبے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے، نان فائلرز کیلئے 40لاکھ روپے سے اوپر مالیت کی جائیداد کی خریداری پر پابندی نہ لگائی جائے، اسٹیل مصنوعات ٹائلوں، سینٹری مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جائے، اسٹیل مصنوعات اور سیمنٹ مہنگے ہونے سے فلیٹس کی لاگت میں اضافہ ہوا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین آباد کو قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔