چین اور میانمار کے تعلقات مزید وسیع ہونے چاہیئں

میانمار کے وزیرداخلی امور سے چینی وزیر پبلک سیکیورٹی کی بات چیت

بدھ 9 مئی 2018 23:07

نے پائی دا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) چین کے وزیر پبلک سیکیورٹی ژائوکزہی نے گزشتہ روز یہاں میانمار کے وزیر داخلی امور کاسوی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ ژائو نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے عالمی تعلقات میں اضافہ کیلئے نئی طرز کی تجاویز پیش کی ہیں تاکہ عالمی برادری کو مساوی قسمت کی برادری بنایا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ چین اور میانمر کے تعلقات میں نئی روح پھونکی جانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

چین اس سلسلے میں اتفاق رائے قائم کرنے کیلئے کوششیں کرے گا تاہم یہ کوششیں دونوں ممالک کی طرف سے مسلسل اور مشترکہ ہونی چاہیئں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرا جامع حکمت عملی کے تحت معاون شراکت داری قائم ہوسکے اور قانون کے نفاذ اور سلامتی کے علاقوں میں تعاون کومزید وسیع کیا جا سکے ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میانمار کے وزیر نے کہا کہ میانمار قانون کے نفاذ اور سیکیورٹی کے معاملات میں چین کے ساتھ عملی تعاون کا خواہش مند ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک مل کر سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :