جج سہیل ناصر کا اڈیالہ جیل کا دورہ،مختلف وارڈز کا معائنہ کیا

بدھ 9 مئی 2018 23:40

راولپنڈی 09 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد کے جج سہیل ناصر نے گذشتہ روز راولپنڈی اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور جیل کی مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ سعیداللہ گوندل نے جیل کی مختلف بیرکوں اور انتظامات کے حوالے سے جج سہیل ناصر کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیل کی نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والے الیکٹریکل،ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز،ٹیوٹا کی طرف خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ٹیلرنگ کلاس کا بھی معائنہ کیا۔جج سہیل ناصر نے اڈیالہ جیل کے اندر صفائی ستھرائی،نظم وضبط،اور اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :