آرڈی اے نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں غیر قا نونی تعمیرشدہ تاج محل شادی ہال کو سر بمہر(سیل)کر دیا

بدھ 9 مئی 2018 23:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( آرڈی اے ) نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں غیر قا نونی تعمیرشدہ تاج محل شادی ہال کو سر بمہر(سیل)کر دیاہے آرڈی اے بلڈنگ کنٹرو ل عملے نے پنجاب ڈیویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت کاروائی میں ناصر شہباز کی ملکیت غیر قا نونی تعمیر شدہ تاج محل شادی ہال سربمہر کر دیاآرڈی اے ترجمان حافظ محمد عرفان نے کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے ندیم اسلم چوہدری نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو ہدایات جاری کی ہیں کسی خو ف وخطر کے بغیر غیر قا نونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :