پاکستان اورازبکستان کے درمیان تجارتی اورثقافتی سطح پرتعلقات کومزید فروغ دیناہوگا، ڈاکٹر طاہر امین

بدھ 9 مئی 2018 23:52

ملتان۔ 09مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی اور ثقافتی سطح پر تعلقات کو فروغ دینا ہوگا۔ سنٹرل ایشیا ریجن میں ازبکستان اہمیت کا حامل ملک ہے۔ ان خیالات کا اظہارو ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے بہاء االدین زکریا یونیورسٹی ملتان کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر اور سنٹر فار انٹرنیشنل سٹڈیز کے زیراہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان ’’از بکستان اور پاکستان کے درمیان سی پیک کے تناظر میں تجارت کا فروغ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور تجارتی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک کی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ۔ وہ وقت قریب ہے جب پاکستان نہ صرف ایشیاء بلکہ دنیا کا مظبوط ترین معاشی ملک ہو گا۔

(جاری ہے)

کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر اور سنٹر فار انٹرنیشنل سٹڈیز اس سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

سیمینارمیں ازبک قونصلر جنرل مسٹر شخرات زری پواور کمرشل اتاشی جاسورسیدخ مادیو۔ ازبک قونصلر جنرل شخرات رزی پو نے خطاب کرتے ہو کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کی تاریخ اور کھانے ایک جیسے ہیں ۔ پاکستانیوں کے لیے ازبکستان محفوظ ملک ہے ۔ ازبکستان میں امام بخاری کا مزار بھی موجود ہے ۔طلباء کو مطالعاتی ،مشاہداتی اور تفریحی دور وںپر ازبکستان جانا چاہئے۔

دونوں ممالک کے درمیان اسٹوڈنٹس کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر سنٹر فار انٹر نیشنل سٹڈیز ڈاکٹر مقرب اکبر اور ڈائریکٹر کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹرڈاکٹر محمد رضوان نے بھی خطا ب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد حسن بچہ ، ڈاکٹر عرو ج پاشا، کیرئیر ڈویلپمنٹ آفیسر محمد سلیمان خان، سمیت بڑی تعداد میں فکلیٹی ممبران اور طلباوطالبات نے شرکت کی۔