دشت میں بارودی سرنگ دھماکے میں 4سیکورٹی اہلکارزخمی

بدھ 9 مئی 2018 23:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) مستونگ کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں 4سیکورٹی اہلکارزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ بدھ کومستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرانے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے گاڑی میں سوار 4سیکورٹی اہلکار نائیک صادق ، سپاہی عدنان ، سپاہی کاشف اور سپاہی گل صبحان زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :