سعودی عرب،آٹو ورکشاپس کی نئی درجہ بندی

جمعرات 10 مئی 2018 10:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) سعودی حکومت نے گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کے ورکشاپوں کی نئی درجہ بندی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ آٹو ورکشاپس کی نئی درجہ بندی کا فیصہ کر لیا گیا ہے اور جلد ہی اس پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔ درجہ بند میں گاڑیوں کے الیکٹریشن، مکینک ، رنگ ساز اور ڈینٹر نیز پنکچر لگانے والے سب شامل ہوں گے۔ درجہ بندی کا مقصد ورکشاپس کے کام کو معیاری بنانا اور ورکشاپس کی شاہراہوں پر ٹریفک رش کو کنٹرول کرنا ہے ۔ آرگنائزیشن کا مزید کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خرابی کی نشاندہی کا سسٹم سائنٹفک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :