جامعہ پشاور کے نیشنل سنٹر آف ایکسیلنس ان فزیکل کیمسٹری میں دو روزہ قومی ورکشاپ طلبہ کو کمیونیکیشن سکلز اور انٹرویو کے حوالے سے تربیت دی گئی

جمعرات 10 مئی 2018 11:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) جامعہ پشاور کے نیشنل سنٹر آف ایکسیلنس ان فزیکل کیمسٹری میں دو روزہ قومی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ کو کمیونیکیشن سکلز اور انٹرویو کے حوالے سے تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز کی ڈاکٹرمہناز گل نے ریسورس پرسن کے فرائض سر انجام دیئے۔مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کو پیشہ ورانہ طور پر موثر کمیونیکیشن پر اپنی فہم اور گرفت کو مضبوط کر نا ہوگا کیونکہ پیشہ ورانہ زندگی کے ہر مرحلے میں یہ ہی کامیابی کا معیار سمجھی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :