سعودی عرب میں مشکوک گھر کی تلاشی کیلئے مالک کی موجودگی ضروری قرار

جمعرات 10 مئی 2018 13:11

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء)پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی مشکوک گھر کی تلاشی اس کے مالک یا اسکے نائب یا خاندان کے کسی ایک فرد کی موجودگی ہی میں لی جاسکتی ہے اس کے بغیر نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انتہائی ضرورت کے عالم میں محلے کے عمدہ یا اس کے قائم مقام یا دو معتبر گواہوں کی موجودگی میں تلاشی کا کام انجام دیا جاسکے گا۔