انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے یورپی یونین کی چین پر تنقید

جمعرات 10 مئی 2018 13:42

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) یورپی یونین نے چین میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں یورپی وفد کے سربراہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کارکنوں اور وکلاء کے حوالے سے بہت بریشان ہیں، جنہیں صرف آزادی اظہار رائے کی وجہ سے قید اور سزائیں سنائی گئی ہیں۔ انہوں نے نوبل انعام یافتہ لیو شیا کی بیوہ کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا، جو گزشتہ 8 برسوں سے اپنے گھر پر نظر بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :