پاسپورٹ دفتر میں بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے علیحدہ کائونٹر قائم کردیا گیا

جمعرات 10 مئی 2018 13:42

فیصل آباد۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء)مقامی پاسپورٹ دفتر میں بزرگ شہریوں کی سہولت کیلئے ایک علیحدہ کائونٹر قائم کردیا گیا ہے جس کے باعث اب بزرگ شہریوںکو پاسپورٹ کے حصول کیلئے لمبی لائنوں میں کھڑے ہو کر انتظار کی زحمت سے نہیں گزرنا پڑے گا اور بزرگ شہری بغیر کسی رکاوٹ کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے اپنی دستاویز ات جمع کروا سکیں گے۔

(جاری ہے)

پاسپورٹ آفس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی طرف سے دفتری احاطہ کے اندر اور باہر پاسپورٹ ایکٹ کے تحت کوئی ایجنٹ مقرر نہ کیا گیا ہے اس لئے صارفین پاسپورٹ کے حصول کیلئے صرف دفتر سے رابطہ کریں اور اگر کوئی ٹائوٹ یا ملازم رشوت کا تقاضا کرے تو فوری طور پر ان کے علم میں لایا جائے تاکہ مذکورہ ایجنٹ یا اہلکار کے خلاف بلا تاخیر تادیبی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے ان کا دفتر صبح سے شام تک کھلا ہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ اب نیشنل بینک کی تمام برانچز پاسپورٹ فیس وصول کرنے کی مجاز ہیں اس لئے صارفین ایجنٹ کا سہارا لینے کی بجائے خود جا کر فیس جمع کروائیں۔