2018ء کے عام انتخابات میں ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا

فی واٹر مارک بیلٹ پیپرپر قیمت 10روپے لاگت آئیگی

جمعرات 10 مئی 2018 14:13

2018ء کے عام انتخابات میں ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا بیلٹ پیپر استعمال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) الیکشن کمیشن حکام کے مطابق عام انتخابات میں ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا، فی واٹر مارک بیلٹ پیپز کی قیمت 10روپے آئے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق عام انتخابات 2018میں سادہ کاغذ کے بیلٹ پیپرزکا استعمال نہیں ہو گا اس کی جگہ واٹر مارک بیلٹ پیپر منگوایا جا رہاہے، مخصوص قسم کے کاغذ کی درآمدگی پر ایک ارب روپے سے زائد کا خرچہ آئے گا ، حکام کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے لئے 21کروڑ واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھپائیں جائیں گے،اور فی بیلٹ پیپر کی قیمت 10روپے آئے گی۔