پی ایس ایل فائنل ،ویسٹ انڈ یز سیریز کے بعد سندھ گیمز کا شاندار انعقاد حکومت سندھ کا کارنامہ ہے ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن

جمعرات 10 مئی 2018 16:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر میجر (ر) محمود ریاض ،جنرل سیکریٹری محمد رفیق ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،فنانس سیکریٹری عروج فاطمہ نے شہر قائد میں PSLفائنل ،ویسٹ انڈیز کرکٹ سریز کے کامیاب انعقاد کے بعد سندھ گیمز کے شاندار انعقاد اور مثالی انتظامات پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ،سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سندھ کے تمام اسپورٹس آرگنائزرز کی کاوشوں کوسراہتے ہیں مثالی نظم و ضبط کی تعریف کی سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سندھ میں کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزارت کھیل حکومت سندھ کی جانب سے کھیلوں کے مختلف ایونٹ کے انعقاد اور آرگنائزرز کی سرپرستی کے حوالے سے کردار کو سراہا ۔