شاہی خاندان میں شادی سے قبل میگھن مارکل کا مومی مجسمہ متعارف

مومی مجسمے کو بالکل ویسی ہی انگوٹھی پہنائی گئی جیسی اداکارہ میگھن نے اپنی منگنی کے موقع پر پہنی

جمعرات 10 مئی 2018 16:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شہزادے ہیری سے شادی کے چند روز قبل ہی لندن کے مقبول عجائب گھر مادام تساؤ میں ان کے مومی مجسمے کی نمائش کردی گئی۔اس مومی مجسمے کو بالکل ویسی ہی انگوٹھی پہنائی گئی جیسی اداکارہ میگھن نے اپنی منگنی کے موقع پر پہنی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یاد رہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کی ایک خاص انگوٹھی میں لیڈی ڈیانا کے بروچ کے ہیرے سجائے گئے تھے اور منگنی کے موقع پر شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل کو یہی انگوٹھی پہنائی تھی۔

میگھن مارکل کا یہ مومی مجسمہ ان کے ہونے والے شوہر شہزادہ ہیری کے برابر ہی رکھا گیا، جبکہ ان کے مجسمے کو دیکھ کرحقیقی منظر کا گماں ہوتا ہے۔لندن کے عجائب گھر میں رکھے میگھن کا مجسمہ سبز رنگ کے جوڑے میں نظر ا?یا، یہ وہی جوڑا ہے جو انہوں نے اپنی منگنی کے اعلان کے موقع پر پہنا تھا۔دوسری جانب نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں بھی میگھن مارکل کا مومی مجسمہ جلد سامنے آجائے گا۔خیال رہے کہ 33 سالہ شہزادے ہیری اور 36 سالہ میگھن مارکل کی شادی رواں سال 19 مئی کو لندن میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :