ٹھٹھہ میں میران پیر کے قدیم قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی

پولیس اور محکمہ آثارقدیمہ نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی

جمعرات 10 مئی 2018 16:31

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ٹھٹھہ میں میران پیر کے قدیم قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی خزانے تلاش کرنے والے نامعلوم گروہ نے قبریں کھودڈالیں اور سنگ مرمر بھی اکھاڑدیا پولیس اور محکمہ آثارقدیمہ نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں میران پیر میں711ہجری کے قدیم قبرستان میں خزانے کی تلاش کرنے والے گروہ کی جانب سے قبروں کی بے حرمتی کا انکشاف ہوا ہے نامعلوم گروہ رات کی تاریکی میں قبریں کھوڈ کر ان کی بے حرمتی کرتا ہے جمعرات کے روز بھی نامعلوم گروہ نے میران پیر کے مزار اور اس سے ملحقہ قبرستان کی متعدد قبریں گھود کر ان کی بے حرمتی کی جبکہ پولیس اور محکمہ آثار قدیمہ نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قبرستان کے اطراف حفاظتی دیوار اور سیکیورٹی کا انتظام نہ ہونے کے باعث اس طرح واقعات پیش آتے ہیں اس سے قبل 2011 میں بھی اسی طرح واقعات پیش آچکے ہیں

متعلقہ عنوان :