پٹرولنگ پولیس بھون نے ناکہ بندی کے دوران کار سے پانچ بوتل شراب برآمد کر کے تین افراد کو حراست میں لے لیا

جمعرات 10 مئی 2018 16:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پٹرولنگ پولیس بھون نے ناکہ بندی کے دوران کار سے پانچ بوتل شراب برآمد کر کے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ناکہ بندی پر گاڑی نمبر LE 7600کو روک کر چیک کیا گیا تو کار میں موجود ندیم احمد ولد راجہ منیر احمد ساکن سلوئی تحصیل چوآسیدنشاہ، محمد عمران ولد منصف خان ساکن ارڑ اور حسنین عباس ولد مظہر حسین ساکن تین مرلہ سکیم کے قبضہ سے پانچ بوتل شراب برآمد ہوئی۔ ملزمان کو گاڑی اور شراب سمیت کلر کہار پولیس کے حوالے کردیاگیا جہاں پر ان کیخلاف منشیات ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔

متعلقہ عنوان :