پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس (کل ) طلب

جمعرات 10 مئی 2018 18:24

پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس (کل ) طلب
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی ( سی ای سی ) کا اجلاس (کل ) جمعہ کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سی ای سی کا اجلاس آج (جمعہ) 11 مئی کو ساڑھے گیارہ بجے صبح اسلام آباد میں منعقد ہو گا-۔ڈاکٹر آصف کرمانی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے قائد محمد نواز شریف اجلاس کی صدارت کریں گی-ڈاکٹر آصف کرمانی کے مطابق (آج ) جمعہ شام 6 بجے شام محمد نواز شریف ملتان میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔