وزارت عظمیٰ، اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر بیٹھنے والوں کی قدر کرتے ہیں،کیپٹن(ر)صفدر

حکومت نے مشکلات میں پارلیمنٹ کو چلایا اور دھرنے ہوئے، اپوزیشن نے بھرپور طریقے سے کردار ادا کیا رہنما (ن) لیگ کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ، اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر بیٹھنے والوں کی قدر کرتے ہیں،حکومت نے مشکلات میں پارلیمنٹ کو چلایا اور دھرنے ہوئے، اپوزیشن نے بھرپور طریقے سے کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ وزارت عظمیٰ، اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر بیٹھنے والوں کی قدر کرتے ہیں، اپوزیشن نے بھرپور طریقے سے کردار ادا کیا، حکومت نے مشکلات میں پارلیمنٹ کو چلایا اور دھرنے ہوئے، فیصلہ کرنا ہو گا کہ آئندہ پانچ سال بھی ایسی مجبوریوں سے گزارنے ہوں گے، کیا آنے والی پارلیمنٹ اتنی مضبوط ہو گی جو مشرف کو واپس لائی ۔