صوابی میں امن لانے میں پولیس کی انتھک محنت شامل ہے،ڈی پی اوسہیل خالد

جمعرات 10 مئی 2018 18:00

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ڈی پی او صوابی سہیل خالد نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے ، پولیس اپنے اختیارات کا استعمال جائز طریقے سے کریں ، ضلع صوابی میں امن لانے میں پولیس کی انتھک محنت شامل ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں تقسیم توصیفی سرٹیفکیٹس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈی ایس پی سرکل رزڑ شکیل خان،ایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن، چوکی اعظم آباد انچارج سب انسپکٹر نگاہ حسین، کانسٹیبلز یاسر شاہ، حسن علی ، راحت علی اور دیگر اہلکاروں کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ،ڈی پی او صوابی سہیل خالد نے ضلع صوابی کو پر امن بنانے کا عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے عملی اقداما ت کر رہے ہیں صوابی میں منشیات فروشوں، بھتہ خوروں اور مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے، ضلع میں تھانوں کو غریب مظلوم طبقات کیلئے دارامان بنا دیا ہے، ضلع صوابی کو جرائم سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنائیں گے، سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :