وزیرآباد: ایل پی جی گیس سلنڈرسے لیک ہونے والی گیس میںآگ لگنے سے جھلسنے والے چھ افراد میںسے ایک ہی خاندان کے تین زخمی انتقال کر گئے

ایک ہی گھر سے تین دنوںمیں تین جنازے ۔مرنے والوں میں حفظہ ، تایا محمد عباس اور بہن کنزہ شامل،ماں اور دو بچیاں ابھی بھی لاہور میں زیر علاج ہیں،مرحومین قریبی قبرستان میں سپردخاک

جمعرات 10 مئی 2018 21:23

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) گلشن مجید کالونی میں ایل پی جی گیس سلنڈرسے لیک ہونے والی گیس میںآگ لگنے سے جھلسنے والے چھ افراد میںسے ایک ہی خاندان کے تین زخمی ایک ایک دن کے وقفے سے میو ہسپتال لاہور میں انتقال کر گئے۔ایک ہی گھر سے تین دنوںمیں تین جنازے ۔مرنے والوں میں حفظہ ، تایا محمد عباس اور بہن کنزہ شامل ہیں۔

ماں اور دو بچیاں ابھی بھی لاہور میں زیر علاج ہیں۔۔مرحومین قریبی قبرستان میں سپردخاک۔ تفصیلات کے مطابق گلشن مجید کالونی کا رہائشی محمد عباس نے اپنے مکان میںیفلنگ کے لئے کمرشل گیس سلنڈر رکھے ہوئے تھے۔ایک سلنڈر سے لیک ہونے والی گیس نے آگ پکڑ لی جس نے شبرات لینے کے لئے تایا کے پاس آنے والے چار بھتیجیوں اور انکی ماں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

بھتیجیوں کو بچانے کی کوشش میںمحمد عباس بھی شعلوںکے لپیٹ میں آکر بری طرح جل گیا تھا۔جلنے والوںمیں محمد عباس کے علاوہ اس کی 38سالہ بھابھی شمائلہ، اس کی بھتیجیاں 15سالہ حفظہ، 13سالہ کنزہ، بسمہ اور مسکان شامل تھیں۔ وزیرآباد ہسپتال میںزخمیوںکو ابتدائی طبی امداد کے بعدپہلے عباس، حفظہ اور کنزہ کو برن یونٹ میو ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔

بعد میںبقیہ تینوںماں بیٹیوں کو بھی میوہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں 6روز بعد حفظہ دم توڑ گئی ، ایک ایک روز کے وقفے سے محمد عباس اور کنزہ بھی جان کی بازی ہار گئی۔ جبکہ شمائلہ اور اس کی دو بیٹیاں بسمہ اور مسکان میوہسپتال لاہور میںتا حال زیر علاج ہے۔ایک ایک روز کے وقفے سے ایک ہی گھر سے تین جنازے اٹھے ۔محمد عباس ، حفظہ اور کنزہ کو ایک ایک دن کے وقفے سے قریبی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔